یونان میں خوفناک ٹرین حادثہ

یونان میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شمالی یونان میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے تقریباً 235 میل شمال میں ٹیمپی کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جن میں سے3 میں آگ بھڑک اٹھی۔
فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہوئے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال لے جانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فوج کو ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل