اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کولن منرو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے جرمانہ کی زد میں آ گئے ہیں۔ جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد چارج کیا جائے گا۔

پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کولن منرو پر جرمانہ عائد

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کولن منرو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے جرمانہ کی زد میں آ گئے ہیں۔ جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد چارج کیا جائے گا۔ کولن منرو پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پر پہلے کوالیفائرمیں پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے دوران پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ منرو کو آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ سلمان ارشاد کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بلے سے اسٹمپ کو نشانہ بنایا۔ منرو نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کیا۔ یہ الزام آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور فیصل آفریدی، تھرڈ امپائر ایلکس وارف اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے لگایا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی