پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ارسنل نے کرسٹل پیلس کو 4-1 سے ہرا دیا۔ امارات فٹ بل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے

پریمیئر لیگ، ارسنل نے کرسٹل پیلس کو پچھاڑ دیا

پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ارسنل نے کرسٹل پیلس کو 4-1 سے ہرا دیا۔ امارات فٹ بل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارسنل نے ابتدا ہی سے کھیل اپنے قابو میں رکھا اور آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر تابڑتوڑ حملے کئے۔ گیبریئل مارٹینیلی نے 28 ویں منٹ میں گول کر کر ٹیم کو برتری دلوائی جسے میچ کے 43 ویں منٹ میں رائٹ ونگر بوکایو ساکا نے ڈبل اور 55 ویں منٹ میں مڈ فیلڈر گرانیٹ زاکا نے ٹرپل کر دیا۔ 62 ویں منٹ میں کرسٹل پیلس کے جیفری سچلپ نے بھی کھاتہ کھول لیا تاہم یہ ان کی طرف سے اکلوتا گول ثابت ہوا۔ 74 ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کر کے پوزیشن یکطرفہ کر دی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا