بابر اعظم کو ستارہ امتیاز س

کرکٹ میں گرانقدر خدمات پر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔28 سالہ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اور بلے بازی میں شاندار خدمات کے عوض یہ اعزاز دیا گیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ 31 مئی 2015 کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز ہیں اور کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اپریل 2021 میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 76 اننگ میں 13 ویں سنچری سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس اعزاز نے انہیں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کا نمبر ون بلے باز بنا دیا۔ بابر اعظم دنیا کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری سکور کر چکے ہیں۔ بابر اعظم 2021 آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز