شارجہ میں دو نئے ریکار

شارجہ میں دو نئے ریکارڈز بن گئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے پہلی ٹی 20 میچ میں افغانستان کے 6 وکٹوں کی شکست کے ساتھ شارجہ میں دو نئے ریکارڈز بنے ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اس سے پہلے کبھی ٹی 20 میچ نہیں ہارا تھا سو اس شکست نے یہ گرین شرٹس سے یہ اعزاز بھی چھین لیا۔ دوسرے پاکستان گزشتہ دس سالوں میں افغانستان سے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں ہارا تھا۔ افغانستان نے ٹی 20 سے آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں گو کہ پاکستان کا پلڑہ اب بھی بھاری ہے تاہم یہ پہلی شکست ہے جو گرین شرٹس کو افغان ٹیم کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ چار میں سے تین میچز پاکستان نے جبکہ ایک افغانستان نے جیتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل