خواتین کرکٹرز ملتان میں کیمپ

خواتین کرکٹرز کے لئے ملتان میں کیمپ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کے لئے کیمپ ملتان میں شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز سے شروع ہونے والے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس سکلز کیمپ میں مجموعی طور پر27 خواتین کرکٹرز انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان میں 13 روزہ کیمپ میں مہارت اور فٹنس کی تربیت حاصل کریں گی۔کھلاڑیوں میں علینہ شاہ (پشاور)، عنبر کائنات (لاہور)، انوشہ ناصر (کراچی)، عریشہ نور (لاہور)، عاصمہ امین (فیصل آباد)، عائشہ بلال (لاہور)، عائشہ عرفان (لاہور)، دعا مجید (لاہور)، ایمن فاطمہ (لاہور)، فاطمہ خان (لاہور)، فاطمہ شاہد (لاہور)، گل فیروزہ(لاہور)، گل رخ (ڈی جی خان)، لبنیٰ بہرام (لاہور)، ماہم منظور (کراچی)، ماہم طارق (کراچی)، ناجیہ علوی (کراچی)، نیہا شرمین (کراچی)، صدف شمس (لاہور)، صائمہ ملک (کوئٹہ)، صائقہ ریاض (لاہور)، شوال ذوالفقار (لاہور)، سیدہ عروب شاہ (کراچی)، سیدہ معصومہ زہرا (کراچی)، ام المومنین ہانی (لاہور)، یسریٰ عامر (کراچی) اور زونیرہ شاہ (کراچی) شامل ہیں۔ اکیڈمی سٹاف میں محسن کمال (ہیڈ کوچ)، محمد کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، محتشم راشد (فیلڈنگ کوچ)، شاکر قیوم (ریجنل کوچ)، آسیہ خان (منیجر)، رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ)، محمد عثمان شاہد (پرفارمنس اینالسٹ) اور رمضان سلاچی (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات