دریائے کرم میں طغیانی

دریائے کرم میں طغیانی،رابطہ سڑک دریا برد ہو گئی

ویب ڈیسک: بنوں میں بارشوں اور دریائے کرم میں طغیانی آنے سے دریائے کرم پر کچکوٹ اسد خان پل کو ملانے والی سڑک دریا برد ہو گئی ۔ بنوں میں مسلسل دو روزسے جاری بارش اور ژالہ باری نے جہاں سڑکوں گلیوں ، مکانات ، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا ۔ وہاں بنوںشہر اور علاقہ سورانی کو ملانے والے دریائے کرم پر تعمیر شدہ پل کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
دریائے کرم میں طغیانی سے کچکوٹ اسد خان پل کو کوٹ براڑہ سے ملانے والی سڑک دریا برد ہو گئی اور لوگوں نے عارضی طور پر سڑک اور پل کے درمیان لکڑی کے پل بنا کر پیدل آمد ورفت شروع کردی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ا جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت پر افسوس ہورہا ہے کہ جب انتخابات کے دن آتے ہیں تو ہمیں ووٹ کیلئے پرچے سونپ دیتے ہیں اور جب ہم پر مشکل آتی ہے تو وہ غائب ہوجاتے ہیں ۔نگراں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دریائے کرم کے کچکوٹ اسد خان اور کوٹ براڑہ کو ملانے والی سڑک کو تعمیر کریں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل