ہیری بروک کی آئی پی ایل میں شاندار انٹری، پہلے ہی میچ میں چوکے چھکوں کی بارش

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک کو میچ وننگ کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ان کی غیر موجودگی میں سن رائزرز حیدرآباد تین میں سے دو میچ ہار چکی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے آئی پی ایل میں انٹری دی اور آتے ہی چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔ ہیری بروک نے ایس آر ایچ کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے صرف 55 گیندوں پر آئی پی ایل رواں سیزن کی پہلی سنچری جڑ دی۔ بروک نے کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ کپتان ایڈن مرکرم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بروک کی سنچری کی بدولت ایس آر ایچ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ جواب میں کے کے آر کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا سکی اور یوں سن رائزر حیدرآباد نے 33 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ ہیری بروک پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی