پریمیئر لیگ، بکایو ساکا نے پینلٹی ضائع کر دی، ارسنل اور ویسٹ ہیم کا میچ ڈرا

پریمیئر لیگ کے ایک اہم ترین میچ میں ارسنل نے دو گول کی برتری والا میچ ڈرا کروا کے قیمتی پوائنٹس ضائع کر دیئے۔ بکایو ساکا نے پینلٹی مس کر کے ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ارسنل اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ شروع ہوا تو کھیل کے دس منٹ کے اندر ہی ارسنل نے دو گول کی برتری حاصل کر کے میچ اپنی گرفت میں لے لیا لیکن بدقسمتی سے ارسنل کے کھلاڑی اس برتری کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کھیل کے ساتویں منٹ میں ارسنل کے گیبریئل جیسس نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جسے تین منٹ بعد میں اوڈیگارڈ نے دگنا کر دیا۔ کھیل کا آدھا گھنٹہ ارسنل کی برتری کے ساتھ گزرا تاہم 33 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے بینراہما کو پینلٹی کا موقع ملا جسے اس نے ضائع نہ ہونے دیا اور گول کر کے ارسنل کی برتری کو کم کر دیا۔ 52 وین منٹ میں ارسنل کے بکایو ساکا کو پینلٹی کا موقع ملا لیکن وہ اسے جال میں پھینکنے میں کامیاب ہو سکے اور ارسنل نے برتری میں اضافت کا موقع گنوا دیا۔ دو منٹ بعد ہی کھیل کے 54 ویں منٹ میں بووین نے ویسٹ ہیم کی جانب سے دوسرا گول کر کر ارسنل کی برتری کا خاتمہ کر دیا۔ میچ ڈرا ہونے سے ارسنل نے قیمتی پوائنٹس اور اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ارسنل 74 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور مانچسٹر سٹی 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سٹی کے پاس ایک گیم باقی ہے جس میں کامیابی اسے پوائنٹس ٹیبل پر ارسنل سے آگے جانے میں مدد دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی