کرکٹ کی تاریخ کا منفرد اعزاز

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد اعزاز، باپ اور بیٹا ایک ہی ٹیم میں

انڈین پریمیئر لیگ میں ایک دلچسپ اور منفرد اعزاز دیکھنے کو ملا جب ممبئی انڈینز کی جانب سے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل ڈیبیو کیا جب کہ سچن ٹنڈولکر ممبئی انڈینز کے مینٹور ہیں۔ بائیں ہاتھ کے سیمر 23 سالہ ارجن ٹنڈولکر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ممبئی انڈینز کی طرف سے ڈیبیو کیا اور اپنے دو اوورز میں 17 رنز دیئے۔ 49 سالہ سچن ٹنڈولکر کو بلاشبہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے شاندار بلے باز مانا جاتا ہے انہوں نے 2013 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ وہ آئی پی ایل کے چھ سیزنز میں ممبئی انڈینز کا حصہ رہے۔ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری کرنے والے واحد بلے باز ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بیٹے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا۔ "آج آپ نے اپنی زندگی میں ایک اہم قدم لیا ہے، کرکٹ کے لئے جنون اور آپ سے محبت رکھنے والے باپ کی حیثیت سے میں جانتا ہوں کہ آپ اس کھیل کو وہ عزت دینگے جس کا یہ حقدار ہے اور بدلے میں یہ آپ کو محبت اور عزت دے گا۔ آپ نے یہاں پہنچنے کے لئے بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ محنت جاری رکھیں گے۔ آل دا بیسٹ۔”

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل