شہروز کاشف 11 چوٹیاں سر

شہروز کاشف دنیا کی 11 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 11 چوٹیاں سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے وہ 11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق گزشتہ روز 6 بج کر 31 منٹ پر نیپال میں ماؤنٹ اناپورنا ٹاپ پر پہنچے جو 8901 میٹر بلند دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔ واضح رہے کہ 21 سالہ شہروز کاشف اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما ہیں۔ وہ اس سے پہلے براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگاپربت، گیشرم برن ون اور ٹو سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشف 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں ان سے پہلے گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشف اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کے سامنے صرف 3 اور چوٹیاں رہ گئی ہیں۔ شہروز اگلے مرحلے میں داولاگیری کی چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان