پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 8901 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیما کا منفرد اعزاز, دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 8901 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا۔ نائلہ کیانی پیر کی صبح نیپال میں ماؤنٹ اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچیں جہاں انہوں نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ہمراہ اناپورنا کو سر کیا۔ چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔ نائلہ کیانی اناپورنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہیں 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ نائلہ کے ٹو، گیشرم برم ون اور گیشرم برن ٹو سر کر چکی ہیں۔ رواں سیزن میں نائلہ کیانی ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان