کچھ لوگ بابر کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، راشد لطیف

پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف قومی کرکٹ ٹیم کیکپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سابق ”سپرسٹارز” بابر اعظم کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہیں ایسا کرنے سے باز رہنا چاہئے۔” ایک سپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بابراعظم کی کپتانی سے خوش نہیں تھے اور انہوں نے بورڈ اور ٹیم کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر بابر کو کپتانی سے ہٹانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”بابر پہلے ہی اپنے آپ کو تاریخ کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ثابت کر چکا ہے، بابر کی بلے بازی پر کہنے کے لئے کچھ نہیں بچا، ہم نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے لاتعداد سنچریاں کرتے دیکھا جو اس کے لئے عام سی بات ہے لیکن پاکستان ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی کے باوجود کچھ لوگ بابر کی کپتانی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ وہ باز آ جائیں۔ بابر سے بہترین کپتان قومی ٹیم کو اس وقت کوئی اور نہیں مل سکتا۔”

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز