آر بی سی ہیریٹیج گالف ٹائٹل میٹ فٹزپیٹرک نے جیت لیا

انگلینڈ کے یو ایس اوپن چیمپئن میٹ فٹزپیٹرک نے ڈرامائی پلے آف میں جارڈن سپیتھ کو شکست دے کر جنوبی کیرولینا میں 20 ملین ڈالر کی انعامی رقم کا آر بی سی ہیریٹیج گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ہاربر ٹاؤن میں میٹ نے17 انڈر کے ساتھ فنش کیا جب وہ آخری دو ہولز پر برڈی پوٹس سے محروم رہے، ان کا سکور 3 انڈر پار 68 رہا۔ سپیتھ جس نے 66 رنز بنائے، پہلے دو پلے آف ہولز پر جیتنے کے لیے پوٹس سے محروم رہے اور فٹز پیٹرک نے تیسرے کو جیتنے کے لیے برڈی کیا۔ فٹز پیٹرک نے کہا۔ ”اس کورس پر کھیلنے کا میں نے خواب دیکھا تھا مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے کیریئر میں بہت خوش قسمت رہا ہوں، میں نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ کے بعد یہ جیت لیا ہے۔ یہ بہت خاص ہے۔” سپیتھ نے گزشتہ سال ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہم وطن پیٹرک کینٹلے کو پلے آف میں شکست دی تھی لیکن وہ اس کارنامے کو دہرا نہیں سکے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی