فٹ بالر سائرو اموبائیل کار حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل

سیری اے لیگ میں لازیو ٹیم کے کپتان اٹلی کے معروف فٹ بالر کار سائرو اموبائیل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اٹلی کے اسٹرائیکر سائرو کی گاڑی کو روم میں ایک ٹرام نے ٹکر مار دی تھی جس کے بعد وہ کمر اور پسلی کی چوٹوں کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے۔ اٹلی کے لئے 55 مقابلوں میں 15 گول کرنے والے سائرو سیری اے لیگ میں لازیو ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ 33 سالہ سائرو نے پچھلے جمعہ کو اسپیزیا میں لازیو کی 3-0 سے جیت میں ایک گول کیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق لازیو کو ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ اور دائیں پسلی پر ہلکا سا فریکچر ہے لیکن اس کی حالت بہتر ہے اور وہ بہت جلد فیلڈ میں واپس آ جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز