فٹ بال کا تیز ترین گول کرنے والا کھلاڑی کس حال میں ہے؟

ترکی سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سٹار اور ورلڈ کپ کے ہیرو حاکان سکر کی زندگی نے ایسا پلٹا کھایا ہے کہ آج وہ اپنے ملک سے دور امریکہ میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہے۔ حاکان سکر نے نہ صرف 2002 میں ترکی کو ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا بلکہ ٹائٹل بھی جتوایا اس میچ میں حاکان نے اس وقت کا تیز ترین گول کرنے کا بھی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ جنوبی کوریا کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل شروع ہونے کی محض 10.8 سیکنڈز کے بعد ہی حاکان نے گیند کو جال میں پھینک کر تاریخ رقم کی۔ اس میچ میں حاکان نے دو اور گول کرنے میں معاونت بھی فراہم کی اور اس ترکی نے 3-2 سے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کارنامے پر حاکان کو ترکی کا سب سے بڑا اعزاز اسٹیٹ میڈل سے نوازا گیا۔ ترکی کے علاوہ وہ بلیک برن، انٹر میلان اور گیلاتاسرے جیسی بڑی ٹیموں کا بھی حصے رہے۔ حاکان نے 545 میچز میں 295 گول کئے جس میں ترکی کے لئے 51 میچز میں 112 گول بھی شامل ہیں۔ 2008 میں انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد حاکان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور یہی اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اس پر بغاوت کا الزام لگا کے ملک بدر کر دیا گیا اور اب وطن واپس جانے پر اسے عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ملک واپس نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا