ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2023، نیل رابرٹسن کی 10-3 سے کامیابی

آسٹریلیا کے سنوکر سٹار اور سابق عالمی نمبر ون نیل رابرٹسن نے ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں چین کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی وو یزے کو 10-3 سے شکست دے کر کامیاب آغاز کر دیا۔ 6-3 کی برتری کے بعد رابرٹسن نے سنچری کے ساتھ آغاز کیا اور پھر دو مرتبہ 146 کی شاندار بریک بنائی جو اب تک ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی بریک ہے۔ اپنے چینی مخالف کو ہرانے میں رابرٹسن کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لگا۔ 2010 میں ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے والے نیل رابرٹسن کا کہنا تھا کہ میں نے آج بہتر کھیلا ہے کوشش ہوگی کہ اس کھیل کا تسلسل برقرار رکھ سکوں اور دوسری مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ پچھلے سال میں کچھ زیادہ بہتر نہیں کھیل سکا تھا لیکن اس بار میری پوری توجہ ٹیبل پر ہے اور میں اس ٹائٹل کو جیتنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔”

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم