برطانوی جمناسٹ جیسیکا گاڈیرووا کا تیسرا گولڈ میڈل

یورپی جمناسٹک چیمپئن شپ میں برطانیہ کی جیسیکاگاڈیرووا نے خواتین کے فلور فائنل میں فتح کے ساتھ اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔ 18 سالہ جمناسٹ نے اپنا لگاتار تیسرا یورپی فلور ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے لیے مجموعی طور پر 14.000 کا اسکور کیا۔ برطانوی چیمپیئن ایلس کنسیلا نے چاندی اور رومانیہ کی سبرینا مانیکا وائنی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ گاڈیرووا کا کہنا تھا کہ میرے لئے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے زیادہ اہم کچھ نہیں تھا۔ میری پوری توجہ کھیل پر تھی اور میں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔” ترکی کے شہر انطالیہ میں مردوں کے والٹ میں دفاعی چیمپئن جیک جرمین اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے اور چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ آرمینیا کے آرٹور دیوتیان نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ 30 سالہ دیوتیان نے جرمین کے 15.016 کے مقابلے میں مجموعی طور پر 15.033 پوائنٹس اسکور کیے جس نے اسے پہلی پوزیشن کا حقدار بنا دیا۔ یوکرین کے ایگور رادیویلوف نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات