پہلا ون ڈے

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 289 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے، ڈیرل مچل کی شاندار سنچری نے نیوزی لینڈ کو اچھی مجموعہ بنانے میں مدد کی۔ پاکستان کے کپتان ببر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے۔ ڈیرل مچل 115 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ول ینگ 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو جیت کے لئے 5.78 کی اوسط سے 50 اوورز میں 289 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی