پشاور میں خودکش حملہ آور

پشاور میں خودکش حملہ آور داخل ہونے کی اطلاع، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ نے پشاور میں خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے مبینہ طور پر ضلع پشاور میں خود کش حملے کا منصوبہ ہے اس سلسلے میں کال ٹریس ہونے کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق خود کش حملہ آور پشاور میں داخل ہو چکا ہے
خود کش حملہ آور کا ہدف پولیس لائنز ، مختلف بازار اوردیگر حساس مقامات ہوسکتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شدت پسندوں کی جانب سے پولیس کی وردیوں میں حملے کی اطلاعات پر ریڈ زون میں دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا تھا مذکورہ الرٹ کی روشنی میں دوبارہ سے حساس مقامات کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور مشکو ک افراد اور گاڑیوں کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہو ٹلز اور مسافر خانوں میں بھی چھان بین کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے پشاو رسٹی اور کینٹ کے مختلف بازاروں میں بھی حفاظتی نقطہ نظر سے تاجروں کو خبردار رہنے اور مشکوک افراد اور سامان وغیرہ سے متعلق نزدیکی پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب