ایک گیند پر 18 رنز

کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، ایک گیند پر 18 رنز

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران ایک گیند پر 18 رنز بننے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ ٹی این پی ایل کا یہ ٹی ٹوئنٹی میچ چیپک سپر گلیز اور سلیم سپارٹنزکے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ چیپک سپر گلیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سپرگلیز کی ٹیم 19 اوورز میں 191 رنز بنا چکی تھی۔ سلیم سپارٹنز کے کپتان ابھیشک تنوار نے اننگز کا آخری اوور خود کرانے کا فیصلہ کیا، مگر انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کا یہ اوور تامل ناڈو پریمیئر لیگ کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔ پانچ گیندیں کرا لینے کے بعدابھیشک آخری گیند پھینکنے کے لیے تیار تھے۔ پانچ بالز پر چیپک سپرگلیز کے بیٹرز آٹھ رنز بناچکے تھے۔ ابھیشک تنوار نے بال کرائی جس پر بیٹر کلین بولڈ ہوگئے، مگر امپائر نے نوبال کا اشارہ کردیا۔ ابھیشک کی اگلی بال بھی نوبال ثابت ہوئی جسے بیٹر نے بانڈری لائن سے باہر پھینک دیا، یوں دو نوبالز پر اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ہوگیا۔ ابھیشک کی بدقسمتی کہ ان کی تیسری بال کراتے ہوئے بھی ان کا پاں کریز سے باہر نکل گیا، اس بال پر بیٹرز نے دو رنز بنائے۔ اگلی بال وائڈ رہی اور اسکور میں ایک اور رنز کا اضافہ ہوگیا۔ ابھیشک کی آخری بال اگرچہ قانونی ڈلیوری تھی مگر بیٹر نے اس پر بھی چھکا جڑ دیا، یوں تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں آخری گیند پر 18 رنز بننے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر