نیشنل جوجتسوچیمپئن شپ

نیشنل جوجتسوچیمپئن شپ 13 جولائی سے ایبٹ آبادمیں شروع ہوگی

14 ویں نیشنل جوجتسوچیمپئن شپ 13 جولائی سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے مرد وخواتین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی۔ خیبرپختونخوا جو جتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے بتایا کہ چیمپئن شپ پاکستان جوجتسو فیڈریشن کے تعاون اور صوبائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کے پرفضا مقام چناروں کے شہرایبٹ آباد میں 13 جولائی سے شروع ہوگی14 ویں نیشنل جوجتسوچیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، چیمپئن شپ کے لئے تمام انتظامات مکمل لئے گئے ہیں باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا جوجتسو ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد علی شاہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز