پرویز الہٰی ضمانت منظور

بھرتیوں میں بدعنوانی کا کیس: پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔
ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی۔
خیال رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پرویزالہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی