کے پی جونیئر سکواش چمپئن شپ

ہاشم خان کے پی جونیئر سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(ویب ڈیسک) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری ہاشم خان کے پی جونیئر سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ انڈر11 کے فائنل میں ایان محبوب، انڈر 13 میں دانش سکندر، انڈر15 کے فائنل میں طلال رحمان جبکہ انڈر17 میں قدیر رحمان فاتح قرار پائے۔
خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سکواش لیجنڈ قمرزمان اور سجاد خلیل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیف جج‘ کوچ و آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر کوچز اور آفیشلز بھی موجود تھے۔
قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے انڈر11 کے فائنل میں ایان محبوب نے گیارہ آٹھ‘ گیارہ نو اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی‘ انڈر13 کے فائنل میں دانش سکندر نے تیرہ گیارہ‘ تیرہ گیارہ اور گیارہ پانچ‘ انڈر15 کے فائنل میں طلال رحمان نے گیارہ تین‘ گیارہ چھ اور گیارہ سے کامیابی حاصل کی‘ انڈر17 کے فائنل میں قدیر رحمان نے چار گیارہ‘ گیارہ سات‘ گیارہ چار اور گیارہ تین سے ٹرافی جیتی جبکہ ویمنز فائنل میں ثناء بہادر نے گیارہ پانچ‘ گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی‘ سکواش لیجنڈ قمرزمان نے عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایج گروپ کے کھلاڑیوں کیلئے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان