جوفرا آرچر کا بائونسر

جوفرا آرچر کا بائونسر آج بھی یاد ہے، سٹیون سمتھ

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ سٹارسٹیون سمتھ نے گزشتہ ایشز سیریز کے دوران انگلش ٹیم کے پیسر جوفرا آرچر کے بائونسر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایشز ٹور پر لارڈز میں جوفرا کے باؤنسر نے ہوش اڑا دیئے تھے۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ میں ابھی 80 کے سکور پر کریز پر موجود تھا کہ انگلش پیسر کا خوفناک بائونسر سر سے ٹکرا گیا جس سے بہت تکلیف ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس بائونسر کے لگنے کے بعد ریٹائر ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے زمین پر بھی لیٹا رہا۔
واضح رہے کہ سابق کینگرو کپتان بائونسر لگنے کے بعد مختصر وقت کیلئے کریز پر آئے اور اپنے سکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
اس بارے میں سٹیون سمتھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس سے گزرنا بہت مشکل دور تھا۔ 2019 کا واقعہ یاد دلاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جوفرا کے بائونسر نے مجھے بہت پریشان کئے رکھا جبکہ لارڈر کا گرائونڈ خود ایک الگ مسئلہ بنا ہوا ہے، یہاں سب سے بڑا مسئلہ ممبرز جہاں بیٹھے ہوں اس سائیڈ سے بائولنگ کرنا ہے کیونکہ وہاں لگی سکرین اتنی بڑی نہیں جتنا دوسرے گرائونڈز میں ہوتی ہیں۔ یہاں کرکٹ کھل سے وابستہ ماہرین نے کہا کہ سمتھ کی مسنگ نے نئے کھلاڑی کو جنم دیا، مارنس اس دوران منظر عام پر آنے والے بہترین کھلاڑی ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات