پرویز الہیٰ دوبارہ حراست میں

ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو دوبارہ حراست میں لے لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ کو جیل سے گرفتار کیا ہے ، پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا گیا ہے ، ٹیم پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں لےکر روانہ ہوگئی۔
کچھ دیر قبل پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان گرفتار کیا جا چکا ہے، محمد زمان یہ سابق وزیراعلیٰ کا کیش بوائے بھی تھا۔
محمد زمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الہیٰ کو لینے کیمپ جیل پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد متعدد مرتبہ مختلف مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز