پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ

تیسری پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(ویب ڈیسک) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری دو روزہ تیسری پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ چمپئن شپ میں پشاور بلیو، پشاور گرین، خیبر بلیو، خیبر گرین، ضلع مہمند، باجوڑ، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، مانسہرہ، افغان اے اور افغان بی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ چمپئن شپ میں جونیئر، کیڈٹس اور سینئر ویٹ کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مجموعی طور پرپشاور بلیو نے پانچ گولڈ، چار سلور اور دو براؤنز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ افغان اے کی ٹیم نے تین گولڈ اور تین براؤنز میڈلز جیت کر دوسری اور خیبر اے نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈل، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی