19 ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ

انڈر 19 ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل باجوڑ کرکٹ ٹیم کے نام

پشاور(ویب ڈیسک) باجوڑ انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک آسان اوریکطرفہ مقابلے کے بعد بنوں کی ٹیم کو 33 رنز سے شکست دیکر پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر19 ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح بن گئی۔ فائنل میں بنوں کے کھلاڑی باجوڑ ٹیم کو ٹف ٹائم دینے میں ناکام رہے۔ خیبرگرین گراونڈ ضلع خیبرمیں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر باجوڑ ٹیم نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں 242 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ اوپنر حیات زادہ نے شاندار62 رنز جوڑے، ان کے ساتھ ساجد اللہ نے 29 رنز بناکر ٹیم کواچھا آغٖازفراہم کیا۔ بعدازاں ارشد اقبال نے قیمتی 41 ذوالفقار خان نے 26 اور راحت اللہ نے21 رنز بنائے۔ بنوں کی جانب سے حامد خان نے 46 رنز دے کر 5 جبکہ عابد ملک اور شاہد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بنوں کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور ان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 209 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔ صرف اوپنر جمشید خان نے باجوڑ کے باولز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور82 رنز کی زبردست اننگزکھیلی۔ شاہد خان نے 45 رنز بنائے، ان کے علاوہ اور کوئی بھی کھلاڑی باجوڑ ٹیم کے بائولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ باجور کی جانب سے اقبال نے تین جبکہ عامر علی اوراحمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واضع ہے کہ انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2006 جو سری لنکا میں کھیلا گیا اس کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور ورلڈ کپ کے ہیرو پشاور کے ریاض کائل کی کوچنگ میں باجوڑ کی مختلف لیول کی ٹیموں نے فتوحات کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اورباجوڑ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے امسال بھی چار مسلسل فتوحات حاصل کر کے کامیابیاں سمیٹیں۔ باجوڑ کرکٹ ٹیم کے کوچ ریاض کائیل نے ایک ملاقات میں بتایا کہ باجوڑ نے گذشتہ روز جمرود کرکٹ گراونڈ میں کوہاٹ کی ٹیم کوآٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، فائنل عید کے بعد کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ دو سالوں سے ضلع باجوڑ کے لیے کوچ مقرر ہوئے تھے ان کی کوچنگ میں باجوڑ کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے پی سی بی آل کے پی سکولز چمپئن شپ۔ اس کے بعد ہماری باجوڑ ٹیم نے سٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام ال پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور فاتح رہی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی