افغانستان پابندیاں

امریکہ کو افغانستان پر لگی یکطرفہ پابندیاں ہٹانی چاہئیں، چین

(ویب ڈیسک) چین کا افغانستان پر لگی پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان بینک کے چوری شدہ اثاثے افغانوں کو واپس کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ افغانستان پر عائد یکطرفہ پابندیاں بھی ہٹانی چاہئیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نگران حکومت کے اقتدار میں آتے ہی امریکا نے بینک آف افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے تھے اور افغانستان پر متعدد اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں جس سے افغانستان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا