تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

ہنگو: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

ہنگو میں پولیس نے مقامی پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار
کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں پولیس نے طورہ وڑی پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 4 ریموٹ کنٹرول بارودی مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ، 4 آر پی جی سیون، 1 ڈینگر بور، 250 مختلف بھاری اسلحہ کے کارتوس شامل۔
ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے افغانستان کی سمیں اور وہاں کے موبائل کارڈز برآمد کیے گئے، گرفتار دہشتگرد خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کمانڈر حافظ دولت اور ممتاز امتی گروپ سے وابستہ ہیں جبکہ ان کاتعلق سینٹرل کرم ضلع سے ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز