مدام گل باران ڈیم میں ڈوب گیا

پشاور فائرنگ، نظیر بادشاہ پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

پشاور: تھانہ گلبہار کی حدود میں بالمقابل حاجی کیمپ اڈہ سابق دشمنی کی بناء پر ملزمان ظفر، جہانزیب پسران ملنگ، اورنگزیب اور ولی گل پسران گل رنگ نے فائرنگ کر کے نظیر بادشاہ ولد گل بادشاہ ساکن شبقدر میرزیی کو قتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، یاد رہے کہ فریقین کے مابین قتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق