پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 43 لون ایپس بلاک کردیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قرض فراہم کرنے والی 43 لون ایپلیکشنز بلاک کر دیں۔
ویب ڈیسک: امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی کارروائیوں میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں، عوام ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائےایسےعناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کےاندھیروں میں دھکیلنےوالےعناصر کی سرکوبی ضروری ہے، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، قرضہ ہزاروں کا اور واپسی لاکھوں میں ہوتی ہے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ صارفین بناسوچےسمجھےآن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سےمتاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سےشیئرنہ کریں، آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی