جنوبی وزیرستان فٹبال ٹورنامنٹ

جنوبی وزیرستان، تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ ینگ مغل شکئی کے نام

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کی خوصورت وادی کڑمہ میں پہلی بار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں ینگ مغل شکئی اور فرینڈز کوٹکئی کے درمیان کھیلا گیا۔ ینگ مغل شکئی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فاتح ٹیم، رنراپ ٹیم، عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو انعامات سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ میں جہاں ایک طرف جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں سے فٹبال ٹیموں نے بھرپور شرکت کی وہیں علاقہ مکینوں اور مشران نے اسے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند اور قیام امن کی نوید قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا