کولمبو ٹیسٹ

کولمبو ٹیسٹ ون ڈے میں تبدیل، سری لنکا 166 رنز پر ڈھیر

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو ٹیسٹ جاری، میزبان سری لنکا کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر پویلین بھیج کر ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری آئِی لینڈرز الیون 166 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
کولمبو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق 13 کے سکور پر صرف 6 رنز بنا کر فرنانڈو کا شکار بنے جبکہ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے 108 رنز کی اچھی شراکت داری قائم کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ شان مسعود نے 47 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے وہ بھی اسیتھا فرنانڈو ہی کی وکٹ بنے، میچ میں پاکستان نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 100 رنز بنائے جو کہ 21ویں صدی کے ٹیسٹ میچوں کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی تیز ترین سنچری ہے۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 145 رنز بنا رکھے تھے اور سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے اسے مزید 21 رنز درکار تھے جبکہ اس دوران عبداللہ شفیق 74 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا