کولمبو ٹیسٹ پاکستان

5 وکٹوں پر 563 رنز، کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ویب ڈیسک: سری لنکا میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ کولمبو ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باولنگ لائن کی نپی تلی باولنگ کے باعث لنکن سکواڈ صرف 166 رنز ہی بنا سکا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے بھرپور انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا کر 397 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شاندار 201 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ آغا سلمان نے 132 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ ان کے علاوہ شان مسعود اور سعود شکیل کی نصف سنچریاں بھی قومی ٹیم کے مجموعی سکور کو 563 رنز تک پہنچانے میں شامل ہیں۔ بابر اعظم 39 جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا کر دیگر نمایاں کھلاڑی رہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان