کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے پشاور میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا سمیت وزراء اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کشمیر ڈے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ مودی سرکار نے آئین اور قانون کو پامال کر کے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس کی مذمت کرتے ہیں۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دونوں ملکوں کے درمیان امن نہیں آسکتا، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی