پشاور نئی مردم شماری

نئی مردم شماری، پشاور صوبے کا سب سے بڑا ضلع بن گیا

پشاورکی آبادی 47 لاکھ 59 ہزار نفوس پر مشتمل ہے، اس فہرست میں مردان کا دوسرا اور سوات کا تیسرا نمبر ہے۔
ویب ڈیسک: محکمہ شماریات کی جانب سے ہونیوالی نئی مردم شماری میں پشاور خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا اور چترال بالا سب سے چھوٹا ضلع بن گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے آٹھ اضلاع کی آبادی پانچ پانچ لاکھ سے بھی کم ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی آبادی 47 لاکھ 59 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر ضلع مردان کا آتا ہے جس کی آبادی 27 لاکھ 45 ہزار ہے اور سوات 26 لاکھ 87 ہزار کے ساتھ تیسرا بڑا ضلع ہے۔
نئی مردم شماری میں ضلع صوابی کی آبادی 18 لاکھ 95 ہزار، چارسدہ 18 لاکھ 35 ہزار، ڈیرہ 18 لاکھ 30 ہزار، مانسہرہ 17 لاکھ ستانوے ہزار، ضلع نوشہرہ 17 لاکھ 41 ہزار، دیر بالا ساڑھے 16 لاکھ، ایبٹ آباد 14 لاکھ 19 ہزار اور بنوں کی آبادی 13 لاکھ 58 ہزار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی ابادی 12 لاکھ 34 ہزار، ہری پور پونے بارہ لاکھ، خیبر 11 لاکھ 46 ہزار، لکی مروت 10 لاکھ 41 ہزار، بونیر کی آبادی 10 لاکھ 17 ہزار، شانگلہ 8 لاکھ 91 ہزار، جنوبی وزیرستان 8 لاکھ 88 ہزار، ملاکنڈ 8 لاکھ 26 ہزار اور کوہاٹ کی آبادی 8 لاکھ 16 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ