باڑہ پولیس اہلکار قتل

بنوں، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

ویب ڈیسک: پولیس کانسٹیبل نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے علاقہ چکڈاڈان میں پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی گئی جس سے رضا علی خان نامی پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل رضا علی خان والڈ لائف میں ملازم تھے جو ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کانسٹیبل کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام