بلاول چیئر لفٹ میں پھنسے

بطور وزیر خارجہ ملک کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، بطور وزیر خارجہ ملک کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے ان کو شکست دیں گے اور ہم یہ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ کسی ملک نے کہا بلکہ اس لیے کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ہم اپنی آنے والی نسل کو ان سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کریں گے، امید ہے کہ دونوں کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا اور معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا۔
بلاول نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد سے بھارت کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جب تک بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات جو نا صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بھی خلاف ہیں پر نظر ثانی نہیں کرتا یہ ممکن نہیں کہ ان کے ساتھ معنی خیز تعلقات قائم ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پُراعتماد ہوں کہ عوام کو معلوم ہے کہ میری نیت صاف تھی اور میں نے پوری محنت کی، بطور وزیر خارجہ ملک کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ