خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی، 2 اراکین نے وقت مانگ لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ہو گئی، ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے کابینہ کے تمام ممبران کو چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کرلیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں، اس لئے کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ ملاقات کے دوران 22 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا جبکہ 2 ممبران وزیر بلدیات ساول نذیر اور وزیر ترقی ومنصوبہ بندی حامد شاہ نے استعفی دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
صوبائی نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاخیل نے اس بارے میں کہا کہ کابینہ کے باقی رہ جانے والے اراکین بھی استعفے وزیراعلی کو جمع کرائیں گے جبکہ وزیراعلی کابینہ ارکان کی استعفوں سمیت سمری کل جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی