خیبر پختونخوا کے چھ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے چھ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی، انسداد پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوں سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، ذرائع کے مطابق جاری انسداد پولیو مہم کے ابتدائی تین دنوں کے دوران اب تک 12 لاکھ 86 ہزار 202 بچے پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطروں سے مستفید ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین دنوں کے دوران پشاور میں تین لاکھ 99 ہزار 406 بچوں کو پولیو وائرس سے مکمل بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں