جشن آزادی سوئمنگ گالا

ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیراہتمام جشن آزادی سوئمنگ گالا کا انعقاد

ویب ڈیسک: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی سوئمنگ گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زہراہتمام جشن آزادی سوئمنگ گالا قیوم سپورٹس کمپلیکس عادل خان سوئمنگ پول پر منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، انڈر 16 کیٹگری بٹر فلائی میں محمد اختر نے پہلی، یامین نے دوسری، مہد نے تیسری، انڈر 16 بیک سٹروک میں عبدالرحمان نے پہلی، شہیر نے دوسری، یامین نے تیسری، انڈر 13 بریسٹ سٹروک میں سنان نے پہلی، فرحان نے دوسری، زوہیب نے تیسری، انڈر 13 بیک سٹروک میں اذلان نے پہلی، ذوالفقار نے دوسری، عثمان نے تیسری، انڈر 13 سو میٹر فری سٹائل میں ناصر نے پہلی، عظمت نے دوسری، ابوبکر نے تیسری، 50 میٹر فری سٹائل انڈر 10 میں طلحہ نے پہلی، عبداللہ نے دوسری، مہد افضل نے تیسری، انڈر 13 بریسٹ سٹروک میں ناصر احمد نے پہلی، ابوبکر نے دوسری، عظمت نے تیسری، انڈر 16 فری سٹائل سو میٹر میں محمد اختر نے پہلی، سعد الحق نے دوسری، شہیر افضل نے تیسری، انڈر 13 فری سٹائل 50 میٹر (نئے کھلاڑی) میں فرحان نے پہلی، ذوالفقار نے دوسری، سنان نے تیسری، انڈر 13 فری سٹائل 50 میٹر میں اعزاز نے پہلی، عظمت نے دوسری، ناصر نے تیسری، انڈر 10 بیک سٹروک 50 میٹر میں عبداللہ نے پہلی، طلحہ نے دوسری اور مہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع