علی وزیر گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان