سٹاک ایکسچینج میں اضاف

پاکستانی کرنسی گراوٹ کا شکار، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی کرنسی زوال کا شکار ہے، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 12 پیسے سستا ہوا لیکن کچھ دیر بعد اس کی قیمت مزید بڑھ گئی۔ ڈالر کی اونچی اڑان نے کاروباری حضرات کو بھی متاثر کر دیا، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان