انڈونیشیا، سٹیل کیبل ٹوٹنے کے باعث چیئرلفٹ کو حادثہ، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں سٹیل کیبل ٹوٹ جانے کے باعث چیئرلفٹ گر گئی جس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے، رپورٹس کے مطابق حادثہ بالی میں سیاحوں کے مشہور ریزورٹ ایوترا میں چیئرلفٹ کی سٹیل کیبل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے افراد میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جو کہ ایوترا میں ہی ہوٹل میں کام کرتے تھے، حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی