توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
وکیل بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی دو بجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیج دیئے، گرفتاری مطلوب ہے تو پہلے آگاہ کیا جائے۔
نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی