کینیڈا میں دہشتگردی، امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی

ویب ڈیسک: کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا نے بھارت کو وارننگ دے دی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا اس معاملے میں بھارت کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہا اور بھارتی اعلیٰ سطح کے حکام سے رابطے میں ہے۔ امریکی مشیر سلامتی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اس معاملے میں کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کوئی دراڑ ہے۔
واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے سکالر مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اس بیان کو غیرمعمولی قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا اپنے اصولوں پر قائم رہے گا، چاہے کوئی بھی ملک متاثر ہو، یہ ہمارے لیے تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے لیے آپ کو کوئی خاص رعایت نہیں ملتی، اپنے بنیادی اصولوں کا دفاع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف