چین، کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی، 16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: چین کے شہر ونژو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے باعث 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کا آغاز کنویئر بیلٹ میں آگ لگنے کے سبب ہوا۔
ریسکیو حکام نے چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا تاہم افسوسناک واقعے میں 16 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر و بیشتر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ