سائفر کیس کی سماعت

آفیشل سیکریٹ ایکٹ،سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کیس سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم، شاہ محمود قریشی کے وکلا سمیت ان کے صاحبزادے زین قریشی اور صاحبزادی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
دوران سماعت چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شفاف اور منصفانہ ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے جیل ٹرائل کے دوران درخواست دائر کی۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول کی تقسیم کے بغیر سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، خصوصی عدالت کے جج نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق