سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر پاکستان کا غلط چہرہ دکھایا گیا، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کا غلط چہرہ دکھایا گیا،ہم نے گالی کے جواب میں گالی نہیں دلیل کے ساتھ حقیقت بتانی ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو نے پورے پاکستان میں آلودہ کلچر کو ختم کیا، ہمارے پاکستان کا کلچر ادب و احترام ہے، پاکستان کا کلچر چھوٹے بڑے کی عزت ہے، پاکستان کا کلچر وہ نہیں کہ جو مخالف ہے اس کو گالی دو، لوگوں کے خاندانوں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا گیا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ایک جماعت والے سوشل میڈیا کے دہشتگرد تھے، سوشل میڈیا پر پاکستان کا غلط چہرہ سامنے لانے کی کوشش کی گئی، گالی سے جواب وہ دیتا ہے جس کی دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں، ہم نے کبھی کسی کو گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا، کوئی کیچڑ اچھالے تو آپ نے اس پر کیچڑ نہیں اچھالنا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ملک میں جمہوریت، آئین اورعوام کیلئے جان کے نذرانے دیئے، سوائے پیپلز پارٹی کے اور کسی پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش نہیں کئے، ہمارے لیڈر جیلوں میں رہے لیکن کبھی ملک سے بھاگے نہیں، ہماری پارٹی کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم نہیں چلی گئی، ہم سب کو ملکر ملک کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی